post image

پیترو رالی کی قیدی خواتین سے یکجہتی کی اپیل

کورونا وائرس کے وبائی امراض کے اقدامات کی وجہ پیترو رالی کے غیر ملیکیوں کیلئے حراستی مرکز کے دوروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ تاہم ، چھبیس مارچ جمعرات کو آپ کی طرف سےدیئے گئے سارے سامان کو پیک کر کے قیدی خواتین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اگر ہمیں یہ موقع فراہم کیا جاتا رہا تو اپریل اورمئی میں بھی ایسا کیا جائے گا اورجب تک ضرورت رہی کریں گے۔ جب تک حراستی مرکز خالی نہیں ہوجاتا!

اس عالمی وبائی دور میں قتل کے برابر ہے جب دنیا میں ہزاروں افراد کی موت ہو گئی ہو اور آپ گندی جگہوں پر بہت سارے افراد کے ساتھ ایک جگہ پر نظر بند ہو اور ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر اور یہاں (مہاجروں کے تباہی کا کیمپ رچونا کو دیکھیں جہاں کل تین ہزار میں سے باسٹھ افراد میں کورونا وائرس کومثبت پایا گیا ہے) سب گھروں میں سیلف قرنطینہ میں بند ہو گئے ہیں،لیکن آپ کو اس کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہ ہو ، جیسے کہ آپ کا وجود ہے ہی نہیں ، ایک معمولی حثیت کے طور پررہتے ہوئے۔ہم نیچے طبقے سے یکجہتی کیلئے لڑنے والےنیٹ ورکوں کے افراد اور خود منظم کمیونٹیوں سے مخاطب ہیں۔ آپ سے جو معاشروں سے کٹے ہوئے افراد اور معاشرے کے کمزور گروہوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوتے ہیں۔ اگر آپ نیچے دی گئی فہرست میں سے کسی چیز کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں میسنجرمیں یا spiti.gynaikon@gmail.com

پر پیغامات بھیج سکتے ہیں ، پھرہم اس پر اتفاق کریں گے کہ انہیں کہاں پر لائیں۔ اس کیلئے ایتھنز کے مختلف علاقوں میں ہمارے 6 مختلف پتے ہیں۔

اپنی طرف سے ، ہم قیدیوں خواتین کو فون کرکے انہیں مختلف چیزوں کے بارے میں آگاہ اور حوصلہ افزائی دیتے ہیں ، ان بتاتے ہیں کہ انہیں کس طرف دھیان دینا چاہئے ، کس چیز سے بچنا ہے ، وہاں انتضامیہ سے کیا دعوی/مانگنا ہے۔ ہم جتنا بھی ہو سکے حوصلہ افزائی اور مدد کرتے ہیں ، اور ان لوگوں کی بھی جواس جہنم نما حراستی مراکز سے نکل کر مدد کی اپیلیں کرتے ہیں۔صفائی ستھرائی کے لئے ، قیدیوں کے مدافعتی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ، مہلک کورونا وائرس اور کسی بھی جراثیم کے خلاف احتیاطی تدابیر کیلئے اشیاء کی فہرست مندرجہ ذیل ہے تاکہ قیدی خواتین اس ناجائز عمارت کے گندے کیبنوں اور دیگر جگہوں کو صاف کر سکیں ، نیز ساتھ میں خواتین کی تفریح کیلئے اشیاء ہیں .ترجیحی /ضروری اشیاء:

بیرونی دنیا سے رابطہ کیلئے :

(ا). بوتھ کارڈز ، ٹیلیفون کارڈز (ب) ونڈ / تازا / قمدافعتی نظام کی طاقت کیلئے ۔ (ہمارے پاس ان پانچوں میں سے کوئی بھی نہیں ہے اور انہیں اپنے سیل میں لے جانے کی اجازت ہے کیونکہ انہیں منشیات نہیں سمجھا جاتا ):

۱. وٹامنز سی

ب۔ کھانسی کے لئے ٹافیاں

پ. پروبائیوٹکس (اینٹی فنگلز کے طور پر ، آنتوں کےنظام کو اچھا برقرار رکھنےکے لئے ، غذائی سپلیمنٹس)

ت. قطرے یا گولیاں/چھوٹی شیشیوں میں پروپولیس (شہد کی مکھیوں سے حاصل ہونے والا ایک خاص مادہ)

ٹ. ڈیپونصفائی کے لئے: (ان دونوں میں سے کچھ بھی نہیں ہے)

ا.پلاسٹک کی بوتلوں میں جراثیم کش اینٹی سیپٹیکس مادہ، جراثیم کش اینٹی سیپٹیکس ٹشوپیپرز، اینٹی سیپٹیکس جیل/اینٹی بیکٹیریا چھوٹے پلاسٹک کی پیکیجنگ میں - غرارے کرنے والا مادہ لیسٹرین ٹائپ کا جس میں لازمی کسی قسم کا سپرٹ ہو

ب. کیڑوں کے ڈنک سے پہلے اور بعد میں استعمال کرنے والی کریمیں

صفائی کے لئے:

ا. صابن، شیمپو ، (جووں کیلئےشیمپو- ہمارے پاس کوئی نہیں ہے) ،

ب. شاور جیل، کنڈیشنر ،

پ ۔ جسم ، ہاتھوں اور چہروں کی خشک اورتر کریمیں

ت. پسینہ کی بدبو دور کرنے والا مادہ/خوشبو

ٹ. ایک دفعہ استعمال کرنے والی دستانے ، تولیے، پلاسٹک والی کینچی چپلیں

ث. ورزش والے ٹراوزرز اور نئے انڈروئیرز ۔ ہمارے پاس کچھ نہیں ہے۔

(کسی قسم کی چیز شیشے یا دھات کی پیکیجنگ یا سپرے کو لے جانے کی اجازت نہیں ہے)تفریع اور غذائی ضمیمہ (سیپلیمنٹس) ان دونوں میں سے کچھ بھی نہیں ہے

ا. کافی، چاکلیٹ پاوڈر، زچاری ، چینی، دودھ

ب. خشک پھل (ڈرائی فروٹ) ، چاکلیٹ والی چیزیں ، نمکین اور میٹھے بسکٹ ، بند نما کیک، کیک (ہر طرح کی چیز لمبی مدد تک پائیدار اور پلاسٹک کی پیکیجنگ میں ہو۔ شیشے ، دھات اور سپرے اندر لیجانےکی اجازت نہیں ہے)

پ. ادب کی کتابیں (فرانسیسی ہمارے پاس کافی ہیں) بہت سی زبانوں والی کتابیں، اگر ممکن ہو تو عورتوں والی کتابیں اور زبانیں سیکھنے + لغت والی کتابیں ہوں۔ عربی ، فارسی ، اردو کے ساتھ ساتھ یونانی زبان والی کتابوں کی کمی ہے

ت. میگزین

ٹ. پینٹنگ کی چیزیں،کاپیاں،پنسلیں

ث. گیندیں

ج. ٹیبل والی کھیلیں ،بہت سی زبانوں میں

یکجہتی قرنطینہ میں نہیں جائے گی

ہم قیدی خواتین کے ساتھ ہیں

آزادی کا جزبہ تمام کوٹھڑیوں(جیلوں) سے طاقتور ہے

ابھی سب حراستی مراکز اورتباہ کن کیمپس کو بند کیا جائے

تمام قیدیوں کو پناہ دی جا ئےاور ان دوسرے کمروں میں منتقل کی جائے جو قرنطینہ کی شرائط پورا کرتے ہوں، معلومات ، صحت کی دیکھ بھال اورعزت کے ساتھ

یکجہتی اور خود کار تنظیم ہمارے ہتھیارہیں

 

اسمبلی: خواتین کی بااختیاری اور آزادی کے لئے گھر

Εικόνες:

από Β 07/04/2020 1:10 μμ.


English: https://athens.indymedia.org/post/1604243/

Portuguese: https://athens.indymedia.org/post/1604261/

Spanish: https://athens.indymedia.org/post/1604274/

O σχολιασμός έχει απενεργοποιηθεί.

Creative Commons License

Όλα τα περιεχόμενα αυτού του δικτυακού τόπου είναι ελεύθερα προς αντιγραφή, διανομή, προβολή και μεταποίηση, αρκεί να συνεχίσουν να διατίθενται, αυτά και τα παράγωγα έργα που πιθανώς προκύψουν, εξίσου ελεύθερα, υπό τους όρους της άδειας χρήσης Creative Commons Attribution-ShareAlike 4.0 International License